میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت پر 9ارب 20 کروڑ واجب الاداہیں،فوری ادائیگی کریں ،کے الیکٹرک کا خط

سندھ حکومت پر 9ارب 20 کروڑ واجب الاداہیں،فوری ادائیگی کریں ،کے الیکٹرک کا خط

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے حکومت سندھ اور واٹر بورڈ کی طرف سے جنوری سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر خط لکھ دیا۔ کے الیکٹرک نے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی سے متعلق خط سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری توانائی سندھ اور میئر کراچی کو لکھا ہے ۔خط میں کہا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر 5 ارب جبکہ سندھ حکومت پر مجموعی طور پر 9 ارب 20 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔کے الیکٹرک نے خط میں موقف اختیار کیا کہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنی کو مالی بحران کا سامنا ہے ۔خط میں مزید کہا گیا کہ مالی بحران کی وجہ سے نیٹ ورک کی مرمت میں مشکلات ہیں، فوری ادائیگی نہیں ہوئی تو شدید گرمی میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں