میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں ملاقات نہیں ہو سکی

حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں ملاقات نہیں ہو سکی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں ملاقات نہیں ہو سکی۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مارگلہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے طے شدہ مذاکرات کے لیے طے شدہ وقت پر نہیں پہنچ پائے تھے۔ خیال رہے کہ عدالت نے حکومت اور پی ٹی آئی کو رات دس بجے لانگ مارچ کے حوالے سے مذاکرات کرنے کو کہا تھا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم چیف کمشنر سے رابطے میں تھے ہم احتجاجاً یہاں سے جا رہے ہیں، ہم نے کوشش بھی کی ہے لیکن پی ٹی آئی کے وکیل نے فون پر بات نہیں کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ماہر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم مذاکرات کے لیے نہیں آئی اب ہم واپس جارہے ہیں اور (آج) جمعرات کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروادیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہم نے کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن ان کی غیرسنجیدگی دیکھیں حکومتی ٹیم ابھی تک مذاکرات کے لیے نہیں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی 4 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، دو ارکان اس وقت موجود ہیں عامر کیانی اور علی نواز اعوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے یہ کمیٹی ارکان کو چھوڑتے تاکہ ان سے مذاکرات کرتے۔ بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا ہم ادھرادھرچھپتے ہیں ناہم مریم نواز اوران کی جماعت تو سپریم کورٹ پرحملہ کرنے والی ہے ان کی جماعت تو اداروں پر تنقید اورطعنہ زنی کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں