میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری دور حکومت میں کرپشن کے ریکارڈ بنے‘ وزیراعظم نواز شریف

زرداری دور حکومت میں کرپشن کے ریکارڈ بنے‘ وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین مجھے نقصان پہنچانے کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، زرداری حکومت میں کرپشن کے ریکارڈ بنے، کسی منصوبے پر توجہ نہیں دی گئی، اب پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ مخالفین کے رویے سے اپنے کام کو بند کرنے والے نہیں بلکہ اور تیزی سے بڑھائیں گے اقتدار میں آئے تو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا بہتان بازی والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارے جانے کے بعد اسلام آباد موٹروے کو کسی نے نہیں پوچھا لوڈشیڈنگ بے روز گاری اور دہشتگردی ختم ہورہی ہے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ ریکارڈ 22ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا منصوبے اور تیز رفتار ترقی کے اصل ہیرو شہباز شریف ہیں خدا نخواستہ ہماری حکومت کرپٹ ہوتی تو کیا منصوبے اتنی تیزی سے بنتے 2019ءکے آغاز پر 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے ملتان لاہور موٹروے آئندہ سال مکمل کرلی جائےگی جب منصوبے مکمل ہوں گے تو لوگوں کو خود یقین آجائےگا مخالفین دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ان کی سیاست بھی دھری رہ جائے گی پاکستان اپنی منزل پر پہنچ کر رہے گا اور رکے گا نہیں ہمیں ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت بہتر ہوگئی، ملک کے اقتصادی اشاریے بھی مثبت ہیں مسلم لیگ (ن) حکومت کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔ پنجاب کی رفتار ہی دراصل مسلم لیگ(ن) کی رفتار ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس منصوبے اور تیز رفتار ترقی کے ہیرو ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک سے توانائی کا بحران ختم ہو رہا ہے، 2019ءکے آغاز پر 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے بعد ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی 5.3 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے سی پیک پاکستان میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے ذریعے 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ملتان لاہور موٹروے آئندہ سال مکمل کرلی جائے گی، ملتان سے موٹروے کو کراچی تک جوڑا جا رہا ہے، جبکہ پشاور کو 6 رویہ موٹروے سے جوڑ دیا جائےگا انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ یہاں لوگ منصوبوں کا پیسہ کھا جاتے ہیں۔ 4 سال میں مکمل ہونے والے منصوبے 40 سال میں بھی مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اسحق ڈار سے (آج) جمعہ کو سنیں گے پاکستان کے ترقیاتی پروگرام کا بجٹ بے مثال ہوگا ہم مخالفین کے رویے سے اپنے کام کو بند کرنے والے نہیں اور تیزی سے بڑھائیں گے ہمارے پاس لوگوں کے الزامات کا جواب دینے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سالہ دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنے اور کسی بھی منصوبے پر توجہ نہیں دی گئی لیکن بہتان لگانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ اگر ہم کرپشن کرتے تو کیا یہ منصوبے اتنے تیزی سے بنتے، اور کوئی جواب دے گا پاکستان میں بجلی کا بحران کیوں پیدا ہوا جب کہ یہ منصوبے میری ذات کے لیے نہیں بلکہ اس کا فائدہ پاکستان کی عوام کو ہوگا، جب منصوبے مکمل ہونگے تو لوگوں کو خود یقین آجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں