
''ایبسولوٹلی ناٹ ''عمران خان کو ہٹانے کی وجہ بنا،سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ
شیئر کریں
سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور براڈ کاسٹر جارج گیلوے نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور عمران خان دوبارہ برسراقتدار آئیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ”ایبسولوٹلی ناٹ” کہنے پر عمران خان کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ان کا تعلق 70 کی دہائی سے ہے ۔ انہیں پاکستان میں 80 کی دہائی میں جمہویت کے لیے کام کرنے پر اعلی سول ایوارڈ ہلال قائد اعظم سے بھی نوازا گیا تھا۔جارج گیلوے نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں جمہوریت ان لوگوں نے چوری کر لی ہے ، جن کا چوری کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے ۔ اور میں اس پر چپ نہیں رہ سکتا۔ ان لوگوں نے بڑے پیمانے پر چوری اور کرپشن کی ہے ،جارج گیلوے نے کہا کہ وہ عمران خان کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ پاکستان میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔