میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے 4 ٹائونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

کراچی کے 4 ٹائونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹائونز میں مائیکر اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 4 ٹائونز میں لگائے گئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ فوری طور پر ہوگا، جو 8 مئی تک جاری رہے گا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی یونٹس میں لگایا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ان متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ علاقے میں پبلک اجتماعات، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ ضروری اشیا کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، جب کہ کاروبار اور دفاتر بند رہیں گے۔اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کیا جائے گا۔ صرف ضروری اشیا کیلئے ہی لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں