پی ڈی ایم کی نئی حکمت عملی ،ناراض جماعتوں کومنانے کا ٹاسک شہباز شریف کو دینے کا فیصلہ
شیئر کریں
(رپورٹ : شعیب مختار) پی ڈی ایم کی ہچکولے کھاتی کشتی کو سنبھالنے کا ٹاسک شہباز شریف کو دینے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کی لاڑکانہ عوامی اتحاد چھوڑنے کی شرط اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رکھنے کا ایجنڈا تیار کر لیا مسلم لیگ ن اور اے این پی کی قسمت کا فیصلہ آج اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلاس میں متوقع ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں عید کے بعد لانگ مارچ سے متعلق تاریخیں طے کرنے پر مشاورت کی جائے گی .اس ضمن میں پی ڈی ایم سربراہ کی جانب سے اپوزیشن سے راہیں جدا کرنے والی پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ہے جبکہ واٹس گروپ سے نکالے جانے والے رہنماؤں کی گروپ میں واپسی بھی تاحال اب تک نہیں ہو سکی ہے گذشتہ روز مولانا فضل لرحمن اور شہباز شریف کے درمیان تمام تر معاملے پر ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے جس میں سربراہ پی ڈی ایم کی جانب سے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کی ناراض جماعتوں کو رام کرنے سے متعلق کردار ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جے یو آئی کو لاڑکانہ عوامی اتحاد سے تمام تر رابطے منقطع کرنے کی شرط پر بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے جس پر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا ایجنڈا آج کے ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رکھنے کا مشورہ دے دیا ہے جس کے تحت پی ڈی ایم کے سیاسی مستقبل سے متعلق آج اہم اعلانات متوقع ہیں.واضح رہے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 29 اپریل کو بھی پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔