میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا نے حیدرآباد میں پنجے گاڑ لیے،2 افراد جاں بحق

کورونا نے حیدرآباد میں پنجے گاڑ لیے،2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا وائرس نے حیدرآباد میں پنجے گاڑ لیے، مثبت کیسز کی شرح 15 سے 24 فیصد تک پہنچ گئی، 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایکٹو کیسز کی تعداد 12 سو ہوگئی، مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا دورہ، تفصیلات کے کورونا وائرس کی تیسری لہر نے حیدرآباد میں پنجے گاڑ لیے ہیں، حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15سے بڑھ کر 24فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ حیدرآباد کی ضلع انتظامیہ نے 8یونین کونسلوں کے18 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن گزشتہ روز سے نافذ کردیا گیا ہے، جو 5مئی تک جاری رہے گا اور علاقوں کو خاردار تار لگا کر سیل کرکے آمد ورفت بند کردی گئی ہے، جن علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ان میں لطیف آباد کی 2 یونین کائونسلز امانی شاہ کالونی، مہر علی ہاؤسنگ سوسائٹی، لطیف آباد یونٹ نمبر 11، تعلقہ قاسم آباد کی پانچ یونین کائونسلز کے علاقوں پکوڑا اسٹاپ، سحرش نگر، گلستان سجاد، ڈیپلائی میمن سوسائٹی، اسریٰ یونیورسٹی ہاسٹل،انڈس گیس سوسائٹی، حسین آباد اور تعلقہ دیہی ٹنڈوجام کی ایک یونین کونسل کے علاقے میر کالونی اور سندھ زرعی یونیورسٹی کالونی ٹنڈو جام شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز اورروزمرہ ضرورت کی اشیاء کی دکانیں ایس او پیز کے مطابق کھولی گئی ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں 24گھنٹوں کے دوران 137 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 2افراد جاں بحق ہوئے اور24گھنٹوں کے دوران 740 افرا کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے، اس وقت تک شہر میں فعال کیسزکی تعداد1200سے تجاوز کرگئی ہے، 1116افراد گھروں میں قرنطینہ ہیں، جبکہ 62مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں