سندھ میں چار ہزارمریضوں کیلئے ایک ڈاکٹر ہونے کا کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ میں چار ہزار کیلئے ایک ڈاکٹر ہونے کا کا انکشاف، سندھ حکومت نے میڈیکل کالجز میں ڈاکٹرز کی سیٹیں 10 فیصد بڑھانے کیلئے لیٹر لکھ دیا، ڈبلیو ایچ او کے تحت ایک ہزار افراد کیلئے ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے، آبادی کی تناسب سے مزید ڈاکٹرز کی سیٹین رکھی جائین، ، وزیراعظم کے سینیئر مشیر اور ہیک چئیرمین کو لیٹر، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے میڈیکل کالجز میں ڈاکٹرز کی سیٹین بڑھانے کیلئے لکھے گئے لیٹر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں چار ہزار افراد کیلئے ایک ڈاکٹر ہے، سندھ حکومت نے وزیراعظم کے سینیئر مشیر اور ہیک چئیرمین کو لیٹر لکھ کر لکھا ہے کہ سندھ میں صحت کی سہولیات کیلئے مختلف ہسپتالز کو اپگریڈ کیا گیا ہے اور مشینری نصب کی گئی ہے تاہم ڈاکٹر کم ہیں، ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک ہزار افراد پر ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے لیکن سندھ میں 4 ہزار افراد کیلئے ایک ڈاکٹر موجود ہے، آبادی میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ بھر کے میڈیکل کے پبلک پرائیویٹ کالجز میں ایم بی بی ایس کی 2450 اور بی ڈی ایس کی 500 سیٹس ہیں جو کہ ناکافی ہیں اس لئے میڈیکل کالجز میں سیٹوں کی تعداد 10 فیصد بڑھائیں جائین.