ہمیں بھارت کا سہارا بننے کی ضرورت ہے، شعیب اختر
شیئر کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو بھارت سمیت ایک دوسرے کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’بھارت کے مخلتف شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کیسز سامنے ا?رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔‘شعیب اختر نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں بھارت کو ہماری ضرورت ہے، ہمیں تمام لڑائی جھگڑوں کو ایک طرف رکھ کر اپنے پڑوسی ملک کی مدد کرنی چاہیے۔‘اْنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حکومتِ پاکستان اور ہماری عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ براہِ کرم! بھارت کی مدد کریں، وہاں ا?کسیجن کی شدید قلت ہے، جتنا ہوسکے تعاون کریں۔‘شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بھارت واقعی کورونا وائرس سے جدوجہد کر رہا ہے اور اْسے اس وقت عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ ‘اْنہوں نے کہا کہ ’بھارت میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہ ہورہا ہے۔‘سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’یہ ایک وبائی بیماری ہے، ہم سبھی اس میں مبتلا ہیں لہٰذا ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے۔‘یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں، بھارت میں صحت کی فراہمی کا نظام زمیں بوس ہوچکا ہے اور لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈز اور ا?کسیجن بھی دستیاب نہیں ہے۔