میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم، تاجروں ،بیوروکریسی کے خلاف کارروائی کے اختیار ات بحال

نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم، تاجروں ،بیوروکریسی کے خلاف کارروائی کے اختیار ات بحال

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم،نیب کے تاجروں اور بیوکریسی کے خلاف کارروائی کا پرانا اختیار ات بحال ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے نیب کے نجی شخصیات کے خلاف کاروائی کا اختیار ختم کر دیا گیا تھا،سرکاری ملازم یا عوامی عہدیدار کے خلاف پچاس کروڑ سے زاہد کی کرپشن پر کارووائی سکررٹنی کمیٹی سے مشروط کر دی گئی تھی،ترمیمی آرڈیننس میں آمدن سے زاہد اثاثے ثابت کرنے کا بوجھ نیب پر ڈال دیا گیا تھا،نیب ترمیمی آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کے محکمہ غلطی پر نیب کا کاروائی کا اختیار ختم کر دیا گیا تھا،سرکاری ملازمین کی جائیداد منجمد ر کرنے کا نیب کا اختیار ختم ہو گیا تھا ،ٹیکس اور اسٹاک ایکسچینج سے متعلق معاملات میں بھی نیب کے دائرہ اختیار سے ختم ہوگئے تھے ۔حکومت اپوزیشن میں نیب آرڈیننس کو باقاعدہ قانون میں بدلنے پر پیش رفت نہ ہونے پر آرڈیننس غیر موثر ہو گیا۔ ذرائع وزارت قانو ن کے مطابق حکومت کی جانب سے نیا نیب آرڈیننس لایا جائے گا،غیر موثر نیب آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں توسیع کیلئے پیش نہیں کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں