میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصباح نے فتح کوساتھیوں کی جانب سے تحفہ قراردے دیا

مصباح نے فتح کوساتھیوں کی جانب سے تحفہ قراردے دیا

منتظم
بدھ, ۲۶ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


جمیکا(ویب ڈیسک) الوداعی سیریز کے پہلے میچ میں فتح پرمصباح الحق مسرور ہیں، پاکستانی کپتان نے کامیابی کو ساتھی کرکٹرزکی جانب سے تحفہ قرار دیدیا، انھوں نے کہاکہ کیریبیئنز کی پہلی اننگز میں محمد عامر اور دوسری میں یاسر شاہ نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے جمیکا ٹیسٹ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کامیابی کو ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں محمد عامر نے بڑی عمدہ لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جواب میں بیٹنگ لائن نے مشکل کنڈیشنز میں عمدہ کھیلتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور 400 سے زیادہ رنز بنائے، میں خود بھی ٹیم پلان کے مطابق کھیلنے میں کامیاب ہوا، انھوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہو گی اس لیے مطلوبہ ہدف کم سے کم رکھنے کی کوشش کی، یاسر شاہ نے کیریبیئن کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح کا راستہ آسان کر دیا۔ مصباح الحق نے کہا کہ پچ میں نمی کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا، پیسرز نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی، بعد ازاں وکٹ سے اسپنرز کو مدد مل رہی تھی، یاسر شاہ نے بہت کم وقت میں زیادہ وکٹیں لے کر کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، یہی وجہ ہے کہ بارش کی وجہ سے وقت ضائع ہونے کے باوجود ہم میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہو گئے، الوداعی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے فتح کا تحفہ دیا ہے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ حریف ٹیموں کی دوسری اننگز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کا کوئی خاص نسخہ نہیں ہے، چوتھے اور پانچویں روزپچ اسپنرز کیلیے سازگار ہو جاتی ہے،میں لائن اور لینتھ پر بولنگ کی کوشش کرتا ہوں، کامیابی بھی ملتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز سلو بولرز کیلیے زیادہ سازگار نہیں ہوتیں، یہاں موقع ملا تو ٹیم کیلیے پرفارم کیا ، کوشش ہو گی کہ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں