میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں یومیہ 4ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ

ملک میں یومیہ 4ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک میں یومیہ چار ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے-تیل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ تین کروڑ چھپن لاکھ ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے۔ آئل کمپنیز نے اسمگلنگ کی روک تھام اورکارروائی کیلئیحکومت اور اوگرا سیمدد مانگ لی ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نیسیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھ دیاہے۔۔خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی فروخت کی صورتحال کورونا کے عرصے کے برابر ہوگئی-گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی تافروری ڈیزل، پٹرول کی فروخت 6.5 فیصد کم رہی-خط میں کہا گیا ہیکہ تیل کی اسمگلنگ سے تیل کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے-اس لیے تیل اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں-اوسی اے سی نے اسمگل شدہ تیل کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈان کرنے اور تیل اسمگلنگ کے خلاف قانون سازی کی سفارش کی ہے- او سی اے سی نے غیر قانونی پیٹرول پمپس فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تیل کی اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم شروع کرنے کی بھی سفارش کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں