میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایدھی کی مردہ خانے کیلئے مختص زمین پر قبضے کاانکشاف

ایدھی کی مردہ خانے کیلئے مختص زمین پر قبضے کاانکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایدھی کی مردہ خانے کیلئے مختص زمین پر قبضے، اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے ڈپٹی کمشنر کو 15 دن میں قبضے ہٹانے کا حکم دے دیا، 20 ہزار فٹ قائم رہائشی و کمرشل تعمیرات ختم کرائے جائیں، ٹربیونل، تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل حیدرآباد کے جج اللہ جڑیو پڑھیار نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو حکم دیا ہے کہ تعلقہ لطیف آباد میں بلقیس ایدھی اسپتال سے متصل مردہ خانے کیلئے مختص 20ہزارفٹ پر قائم غیرقانونی رہائشی وکمرشل تعمیرات،تجاوزات 15روز کے اندراندرختم کرائی جائے،اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل میں ایدھی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے ریجنل زونل انچارج معراج احمد نے ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرلطیف آباد،مختیارکارلطیف آباد،ایس ایس پی حیدرآباد،بلدیہ حکام اورقابضین سمیت14افراد کو فریق بناتے ہوئے دائربلقیس ایدھی اسپتال سے متصل مردہ خانے کیلئے مختص 20ہزار اسکوائرفٹ سے زائد اراضی پر بااثرافراد نے قبضہ کررکھا ہے،جبکہ مذکورہ قبضے کو سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی قراردیتے ہوئے قابضین پر فی کس کس دودولاکھ روپے جرمانہ بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے فنڈمیں جمع کرانے کے احکامات دئیے تھے مگر اثررسوخ کی بنیاد پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیاجارہاہے،کئی بارضلعی انتظامیہ نے مذکورہ رفاعی اراضی کو واہ گزار کرانے کیلئے انہدامی آپریشن کا شیڈول جاری کیاتھا مگر سیاسی اثررسوخ کے باعث کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی،اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل نے اپنے حکم واضح کیاہے کہ عدالتی حکم پر اس کی روح کے مطابق سختی سے عملدرآمد کیاجائے اورفوری انسدادتجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کرکے عدالت میں پیش کیاجائے اوردوبارہ قبضہ ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں،ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی (مرحوم)عبدالستارایدھی حیدرآباد میں بلقیس ایدھی اسپتال سے متصل اراضی پر مردہ خانہ قائم کرناچاہتے تھے جس کیلئے مردہ خانے کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی پہنچادیاگیا تھا جوکہ کئی سالوں سے غیرقانونی قبضوں اورتجاوزات کے باعث حالاناکہ ایدھی سینٹر میں پڑاہے،ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فوادغفار سومرونے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آبادسمیت دیگر متعلقہ افسران کو سختی سے احکامات دئیے ہیں کہ اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں