میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی ، مریم نواز

نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی ، مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی، ہم نے نیب کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیشی ملتوی کی گئی ہے تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا، ملک میں قانون ہے تو وزیراعظم آفس میں بھی لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ تقریر میں کہا تھا نیب کے لیے اب آسان شکار نہیں بنوں گی، نیب نے جتنا انتقام لینا تھا وہ لے چکا اب ہم ا?سان شکار نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو نیب سے اٹھاتے ہیں، اب عوام اس کھیل کو سمجھ چکے ہیں اب ایسے طریقے نہیں چلیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ نیب کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کو اب لوگوں نے پہچان لیا ہے، اب دنیا جانتی ہے کہ نیب ایک سیاسی ادارہ ہے، ہم اب نیب سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نیب حراست میں 48 دن رکھا گیا اس دوران ڈی جی نیب نے کیا سلوک کیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گی۔واضح رہے کہ نیب نے کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر مریم نواز کی کل ہونے والی پیشی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئیمریم نواز کی کل نیب دفتر میں ہونے والی پیشی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں