میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، صدر عارف علوی

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، صدر عارف علوی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم اچھی نیت اورامن کی خواہش کیساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک دیتے ہوئے کہا شاندار پریڈ پر بھی مبارکباد دیتا ہوں اور پریڈ میں موجود تینوں مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تعین ہواتھا، پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے، یوم پاکستان مسلمانان ہند کیلئے الگ الگ تشخص ہے، اس دن علامہ اقبال کی فکر،قائداعظم کی جدوجہد سے 7سال میں خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی ، دنیا کیحالات تیزی سے بدل رہے ہیں، سائنس و ٹیکنالوجی سیہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں ہورہی ہیں ، ہمیں اسلامی ورثے اور قومی روایات کی پاسداری کرنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابی کی دنیا بھی معترف ہے، ہم خطے میں امن وسلامتی اور ترقی کے خواہش مند ہیں، نفرت اور سازشوں نے پورے خطے کے حالات کو مفلوج کررکھا ہے، ہم اچھی نیت اور امن کی خواہش کیساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کشمیری عوام کیساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہاہے آج وہ انسانی المیا بن چکا ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدارامن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کویقین دلاتاہوں پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہمیں زندہ قوم کی طرح آگے بڑھتے رہنا ہوگا ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہماریدوست ممالک ہماریساتھ کھڑے ہیں۔پاک چین تعلقات سے متعلق انھوں نے کہا چین ہماراحقیقی اور سچا دوست ہے ، سی پیک کیساتھ تعلیم اور طب کے شعبے میں تعاون اہمیت کا حامل ہے اور کوروناویکسین کی فراہمی پرچین کیعوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں۔عارف علوی کا افغانستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ افغان قیام امن کیلئے پاکستان نے بے شمار جانیں،وسائل قربان کئے، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں