میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں کے بلانے پر جلوس لے کر جانا ناقابل قبول ہے، وزیراعظم

اداروں کے بلانے پر جلوس لے کر جانا ناقابل قبول ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔اداروں کے بلانے پر جلوس لے کر جانا ناقابل قبول ہے۔کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائشگاہ پر حکومتی میڈیا ٹیم سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو ملکی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ٹیم کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عظیم فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہے، حکومتی ٹیم پوری توجہ احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کے احساس پر لگائے۔ رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کی اقدامات مکمل کریں، رمضان پیکج مستحق افراد تک ہر صورت پہنچنا چاہئیے، ہیلتھ کارڈز کا اجراء بھی جلد یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم کو ہاوسنگ، ڈیمز، اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیلئے کام کرنا ہے، ذاتیات سے بالاتر ہو کر سوچیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیراطلاعات شبلی فراز، زلفی بخاری، فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا شامل تھے، جب کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے اہم حکومتی امور پر اجلاس کے شرکاء کو ہدایات دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں