میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت میں سفارشی کلچر ، او پی ایس پر مقرر افسران اہم عہدوں پر تاحال براجمان

محکمہ صحت میں سفارشی کلچر ، او پی ایس پر مقرر افسران اہم عہدوں پر تاحال براجمان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ صحت کے اہم عہدوں پر او پی ایس پر مقرر افسران ہٹائے نا جاسکے، ڈائریکٹر جنرل کے اہم عہدے سمیت 3 ڈپٹی ڈی جیز کے عہدے پر او پی ایس پر افسران مقرر، گریڈ 19 کے موسٹ جونئیر ڈاکٹر ارشاد میمن طویل عرصے سے ڈائریکٹر جرنل کے عہدے پر براجمان، ڈاکٹر ذوالفقار دہاریجو، تیرتھ داس اور اقبال میں بھی گریڈ 20 کے عہدوںپر موجود، سندھ ہائی کورٹ او پی ایس پر مقرر افسران کو ہٹانے کا حکم دی چکی ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں اہم عہدون پر او پی ایس پر مقرر افسران کو ہٹایا نہ جا سکا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے 16 مارچ کو او پی ایس پر مقرر تمام جونیئر افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن تاحال محکمہ صحت کے اہم عھدون پر براجمان جونئیر افسران کو ہٹایا نہ جا سکا ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کے عھدے پر گریڈ 19 کا موسٹ جونیئر افسر ڈاکٹر ارشاد میمن طویل عرصے سے تعینات ہے جبکہ گریڈ 20 کے عھدے ڈپٹی ڈی جی آر ایم این ایس ایچ کے عھدے پر گریڈ 19 کا ڈاکٹر ذوالفقار دہاریجو، گریڈ کے 20 کے عھدے ڈپٹی ڈی جی سی ڈی ڈی پر گریڈ 19 کا ڈاکٹر تیرتھ داس اور گریڈ 20 کے عھدے ڈپٹی ڈی جی وی بی ڈی کے عھدے پر گریڈ 19 کا ڈاکٹر اقبال میمن براجمان ہے، حیرت انگیز طور پر ڈی جی آفیس میں گریڈ 20 کے ڈاکٹر امان اللہ اوگاہی، ڈاکٹر علی مرتضیٰ شاہ، ڈاکٹر عبدالستار چانڈیو، ڈاکٹر حاکم چانڈیو سمیت 8 سینیئر افسران کی موجودگی کے باوجود جونیئر افسران کو اہم عھدون پر تعینات کیا گیا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں