میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر اعظم کا فوکل پرسن کورونا مقرر کردیاگیا۔جمعرات کو ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطور فوکل پرسن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری کی اطلاع دی گئی تھی اور نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ کررکھا ہے جبکہ کنگ ایڈورڈ کالج سے گریجویٹ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں