ٹوئنٹی 20کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
شیئر کریں
ٹوئنٹی 20میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ، جب کہ بیٹنگ میں بابر اعظم بھی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ٹاپ پر پاکستان کی حکمرانی کو کوئی خطرہ نہیں، اسے قریب ترین حریف بھارت پر 13پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر زمان کا نواں نمبر ہے ۔جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس ایک ساتھ 26 درجے کی جست لگا کر 15ویں نمبر پر براجمان ہوچکے ، پال ڈومنی 7 درجہ بہتری سے 32، وان ڈیر ڈوسین 33درجے ترقی پاکر 41اور نروشن ڈیکویلا 19درجہ بہتری سے 78ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔بولنگ چارٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف بالترتیب دوسرے ، چوتھے اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر اینڈل فیلکوایو 14 درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تبریز شمسی کو 41 درجے کی چھلانگ نے 35ویں نمبر پررسائی دلائی،آل رائونڈرز میں ٹاپ پوزیشن گلین میکسویل کے پاس جبکہ بنگلہ دیشی شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے ۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اپنے ملک میں سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی 20میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا، البتہ اس کی پانچویں پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم پوائنٹس آسٹریلیا کے برابر 120ہوچکے ، اعشاریائی فرق کی وجہ سے وہ کینگروز سے پیچھے ہے ۔ اسی طرح سری لنکا کو 2 پوائنٹس کی کٹوتی برداشت کرنا پڑی مگر نویں پوزیشن محفوظ رہی۔