تھانہ پاکستان بازار میں کالی بھیڑوں کا راج قائم
شیئر کریں
ایس ایچ او کی سفارش پر پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن ایک بار پھر تھانہ پاکستان بازار تعینات
بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمن کی لوٹ کھسوٹ کے لیے اپنی اسپیشل ٹیم تیار، ہیڈ کانسٹبل علی کوثرشامل
(رپورٹ/ ایم جے کے )ضلع ویسٹ تھانہ پاکستان بازار’ میں کچے کے ڈاکووں کے نقش قدم پر چلنے والے کالی بھیڑوں کا راج قائم، ایس ایچ او کی سفارش پر پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن کو ایک بار پھر تھانہ پاکستان بازار تعینات کر دیا گیا، بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمن نے لوٹ کھسوٹ کے لیے اپنی اسپیشل ٹیم تیار، ہیڈ کانسٹیبل علی کوثر، کانسٹبل عبدالرحمان، کانسٹیبل دلشاد شامل۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشی، چھالیہ اسمگلنگ، ماوا گٹکا، ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی کیبنوں سے بھتہ وصول کر کے مؤکل فراہم کرنے والا پولیس کانسٹبل بکل نمبر 42880 سیف الرحمن کو ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے 27۔11۔2025 کو معطل کیا، پر ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار انسپکٹر امام بخش لاشاری نے سیف الرحمن کو ایک بار پھر تھانہ پاکستان بازار میں جرائم پیشہ افراد کو موکل دینے اور ان سے بھی جمع کرنے کے لیے تعینات کروا دیا، تھانہ پاکستان بازار میں تعینات ہوتے ہی بیٹر کانسٹبل 42880 سیف الرحمن نے اپنی اسپیشل ٹیم تیار کر لی جس میں ہیڈ کانسٹبل بکل نمبر 28470 علی کوثر، کانسٹبل بکل نمبر 62942 عبدالرحمان، کانسٹبل بکل نمبر 42868 دلشاد شامل ہیں، بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان اور اس کی بنائی گئی اسپیشل ٹیم نے تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں عباس شیرازی، تیمور عرف موٹا، سہیل رانا اور دیگر کو ہفتہ لاکھوں روپے کے عوض علاقے میں منشیات و گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کا اجازت نامہ دے دیا، اسکے علاوہ بیٹر سیف الرحمان اور اس کی ٹیم نے علاقے میں پرانی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو پکڑ کر بھاری رقم لے کر چھوڑنے کا کام بھی شروع کردیا ہے اسکے علاوہ اسپیشل برانچ کے ہاتھوں پکڑے گئے ملزمان کو لاکپ کی جگہ تھانہ کے پیچھے ڈی ایس پی آفس کے اطراف کمرے میں بند کرتے ہیں جبکہ سیاسی شیلٹر پانے والے ملزمان کو تھانہ کی حدود سے باہر پولیس کوارٹر میں رکھا جاتا ہے اور ان سے توڑ جوڑ کے بعد انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے ، 11۔02۔2026 بروز جمعرات سیکٹر 13 ڈی چائے کے ہوٹل سے کرمنل ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شفیق کو اسپیشل پارٹی نے گرفتار کیا اور 95 ہزار لے کر چھوڑ دیا، 13۔02۔2026 بروز جمعہ کی درمانی شب سیکٹر 15 فوجی ہوٹل کے اطراف سے مشہور کرمنل ریکارڈ یافتہ آئس کرسٹال ڈیلر شہزاد کو اسپیشل ٹیم نے گرفتار کیا اور سیاسی فرمائش پر 88 ہزار لے کر چھوڑ دیا، 15۔02۔2026 کی شب کوئٹہ سے چرس لاکر کراچی میں سپلائی کرنے والا عرفان کاڑا کا رائٹ ہینڈ عارف مُلا عرف لنگڑا کو الطاف نگر کے اطراف سے سیف الرحمن اور اسکی بنائی گء ٹیم نے پکڑا اور تھانہ پاکستان بازار کے پڑوس پولیس کوارٹر میں چھپا رکھا بعد ازاں 2 لاکھ 70 ہزار لے کر چھوڑ دیا گیا، 16۔02۔2026 بروز پیر کی شب اسلام چوک کے اطراف سے مشہور آئس کرسٹال ڈیلر وقاص عرف گانگا کو اسپیشل ٹیم نے کوئٹہ ہوٹل والی گلی سے گرفتار کیا اور پولیس کوارٹر میں رکھا اور 5 لاکھ 63 ہزار لے کر چھوڑ دیا، ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کی ہدایت پر پولیس ایک طرف منشیات اور گٹکا ماوا کے خلاف کارروائی کر کے مقدمہ درج کرتی اور اوکے کی ریکارڈ بنا کر بالا افسران کو آگاہ کرتی ہے تو دوسری جانب ایس ایچ او امام بخش لاشاری کی ہی ملی بھگت سے بیٹر پولیس کانسٹبل 42880 سیف الرحمن اور اسکی ٹیم نے لوٹ مار اور بھتہ خوری کا بازار گرم کیا ہوا ہے ، ہیڈ کانسٹبل علی کوثر، کانسٹبل دلشاد، کانسٹبل عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ سیف الرحمن ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کے گھر کا بچہ ہے اور ہماری ٹیم جرائم پیشہ اسمگلر منشیات فروشوں سے لوٹ کر کھا رہی اور ہم اپنے افسران کو بھی لفافے بھیجتے ہیں مسجد کے کسی پیش امام کو تنگ نہیں کرتے ، علاقہ مکین پاکستان بازار کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او پاکستان بازار انسپکٹر امام بخش لاشاری اور اسکے چہیتے اسپیشل ٹیم انچارج بیٹر کانسٹبل سیف الرحمن اور اسکے کارندوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائیں اور لوٹ مار، کرپشن اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث ان کالی بھیڑوں کے خلاف محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


