میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے ،انتظامیہ 2ارب روپے وصول کرنے میں ناکام

پی آئی اے ،انتظامیہ 2ارب روپے وصول کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

انتظامیہ نے رقم کی وصولی کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانے کے بجائے بہانے بنانا شروع کئے
قومی ادارے کو نقصان، اعلیٰ حکام کی رقم وصولنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش

پی آئی اے انتظامیہ انٹرنیشنل پیکس ایجنٹس سے 2 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گئی، قومی ادارے کو بھاری مالی نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے رقم وصول کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کردی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی کریڈٹ پالیسی کے تحت کریڈٹ کی سہولت صرف 30 دن کے لئے فراہم کی جائے گی جس کے بعد ہر ماہ 1.25 فیصد رقم کریڈٹ میں جمع کی جائے گی۔ پی آئی اے کے سال 2015-2019 کے ریکارڈ کے جائزہ سے انکشاف ہوا کہ 31 دسمبر 2019 تک انٹرنیشنل پیکس ایجنٹس ایک ارب 74 کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں اور پی آئی اے کا سیل ڈپارٹمنٹ رقم وصول نہیں کر سکا، پی آئی اے انتظامیہ کو 26 جنوری 2021 کو آگاہ کیا گیا لیکن انتظامیہ نے رقم کی وصولی کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانے کے بجائے بہانے بنانا شروع کئے ہیں جس پر اعلیٰ حکام نے ڈی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کی تحریری طور پر درخواست کی لیکن ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے انتظامیہ نے کچھ انٹرنیشنل ایجنٹس کو سیل کی رقم 15 دن میں جمع کروانے کی سہولت فراہم کی لیکن ایجنٹس نے رقم جمع نہیں کروائی اور سال 1998 سے لے کر سال 2016 تک انٹرنیشنل ایجنٹس 32کروڑ 30 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ پی آئی اے افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے فراڈ کے کیسز میں پی آئی اے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی نادہندہ ایجنٹس کے خلاف قانونی اقدام لیا، کچھ کیسز میں قانونی ایکشن شروع کیا گیا لیکن کیسز کو پرسیو نہیں کیا گیا، پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر اعلیٰ حکام نے ذمہ دار پی آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کرنے اور رقم وصول کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں