میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے فضائی میزبان دھڑلے سے کینیڈا میں سلپ

پی آئی اے فضائی میزبان دھڑلے سے کینیڈا میں سلپ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی آئی اے کی ایک اور خاتون میزبان کے کینیڈا میں مبینہ سلپ ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے مریم رضا نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782پر تعینات تھیں واپسی پر مریم رضا کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز پی کے سیون ایٹ فور پر فرائض انجام دینے تھے مریم رضا کے لاپتہ ہونے کا معاملہ واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا مریم رضا کے کمرے میں ہینگ یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا ہے رواں سال پی آئی اے کی دو خواتین سمیت مبینہ سلپ ہو جانے والے میزبانوں کی تعداد تین ہو گئی مبینہ سلپ ہو جانے کی روک تھام کے لئے ٹورنٹو پروازوں پر تعینات فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس اسٹیشن مینیجر کی پاس جمع کر لئے جاتے ہیں پاسپورٹس جمع کر لینے کی پالیسی بھی میزبانوں کے سلپ ہونے کے آڑے نہ آ سکی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ سلپ ہو جانے کا بنیادی اسباب قومی ائر لائن میں کم تنخواہ اور ملازمت کا محفوظ مستقبل نہ ہونا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں