میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سابق ڈائریکٹر سے گاڑیاں لینے میں ناکام

محکمہ زراعت سابق ڈائریکٹر سے گاڑیاں لینے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ زراعت سندھ سابق ڈائریکٹر جنرل سے گاڑیاں واپس لینے میں ناکام، ریٹائرڈ ہونے کے 3 ماہ بعد بھی ہدایت اللہ چھجڑو نصف درجن سے زائد گاڑیوں پر قابض، متعدد گاڑیاں فیملی ممبران کے حوالے کردیں، محکمہ زراعت کے خط بے سود، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو سے گاڑیاں واپس لینے میں ناکام ہوگیا، اطلاعات کے مطابق ہدایت اللہ چھجڑو کو ریٹائرڈ ہوئے تین ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ہدایت اللہ چھجڑو گاڑیاں واپس دینے سے گریزاں ہے ، محکمہ زراعت سندھ نے ہدایت اللہ چھجڑو کو لیٹر لکھ کر گاڑیاں واپس کرنے کا کہا ہے لیکن ہدایت اللہ چھجڑو نے لیٹر ہوا میں اڑا دیا ہے ، ہدایت اللہ چھجڑو سات سے زائد گاڑیوں پر قابض ہیں جبکہ اکثر گاڑیاں فیملی ممبران کو گفٹ کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں