میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مافیا سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، عمران خان

مافیا سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابی محاذ کیلئے تیاری کرے ، مافیا سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی خوشحال نہیں آ سکتی ۔ عمران خان سے زمان پارک میں لاہور ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر اشتیاق اے خان اور لاہور کے مختلف ٹائونز کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ٹائونز کے عہدیداروں کی جانب سے عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے عہدیداروں کو بلاک کوڈ سطح تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات دیں۔عمران خان نے انتخاب جیتنے پر اشتیاق اے خان اور دیگر بار ممبران کو مبارک باد دی۔اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے رہنما بھی موجود تھے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر کی جانب سے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور موقف کی تائید کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر نے حکمران اتحاد خصوصاً مسلم لیگ (ن)کے عدلیہ پر دبا ئواور حملوں کی شدید مذمت کی ۔انہوںنے ملک میں سیاسی انتقام اور بنیادی دستوری حقوق کی پامالیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔اشتیاق اے خان نے کہا کہ آئین سے انحراف اور عدلیہ پر حملے ملک میں لاقانونیت کے فروغ کی قابل مذمت کوشش ہیں، وکلاء برادری آئین کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، فوجی آمر کے خلاف وکلا ء کی بے مثال جدوجہد آج کے طالع آزمائوں کیلئے ایک واضح حوالہ ہے، کسی صورت آئین کو تختہ مشق بنائے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں