صدرانور سادات کے پاسپورٹ کی ہزاروں ڈالر کی بولی
شیئر کریں
امریکہ کے ہیرٹیج نامی نیلام گھر نے مصر کے سابق صدر انور سادات کا سفارتی پاسپورٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا ۔امریکہ میں ایک عوامی نیلامی میں سابق مصری صدر کے پاسپورٹ کی نیلامی ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر اس پرایک نئی بحث جاری ہے۔سب سے بڑا اور اہم سوال یہ ہے کیا انور سادات کا پاسپورٹ بیرون ملک کیسے پہنچا اور نیلامی ہال میں اسے پہنچانے اور اس کی فروخت کے پیچھے کون ہے؟نیلام گھر کے اعداد و شمار کے مطابق یہ ایک پاسپورٹ ہے اور اس پر نمبر 1 درج ہے۔ اسے 19 مارچ 1974 کو جاری کیا گیا تھا اور یہ 18 مارچ 1981 تک کارآمد رہا۔پاسپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ سابق مصری صدر نے اس پاسپورٹ پر سنہ 1978 میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔ یہ ایک تاریخی دورہ تھا جس میں انہوں نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر سے ملاقات کی تھی۔ اسی دورے میں انور سادات اور اسرائیلی وزیر اعظم نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پاسپورٹ کیباربار استعمال سے یہ تھوڑا خراب بھی ہوا ہے اور اس کے بعض اوراق پھٹے ہوئے ہیں۔