میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ ،وائس چانسلر ڈاؤکو سی پی سی کا غیرقانی سربراہ بنا دیاگیا

محکمہ صحت سندھ ،وائس چانسلر ڈاؤکو سی پی سی کا غیرقانی سربراہ بنا دیاگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ صحت سندھ نے وائس چانسلر ڈاؤیونیورسٹی اسپتال کوسرکاری ادویات کی خریداری کے لئے قائم سینٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی کا غیرقانی طور پرسربراہ بنا دیا، سی پی سی کی چیئرمین شپ سیکریٹری صحت سندھ کے بجائے وی سی محمد سعید قریشی کو د یدی گئی، متعلقہ ادارے نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو سی پی سی کی چیئرمین شپ سیکریٹری صحت کے حوالے کرنے کی سفارش کردی ہے۔روزنامہ جرأت کو موصول ہوئی دستاویز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبے میں ادویات کی خریداری کے لئے قائم سینٹرل پروکیورمینٹ کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری صحت سندھ یاکسی نمائندہ سیکریٹریٹ آفس کو دینے کے بجائے وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال محمد سعید قریشی کو دی گئی ہے، اس کے علاوہ سی پی سی کے 7معزز اراکین میں سے صرف ایک رکن محکمہ کا ہے، وائس چانسلر جے ایس ایم یو کراچی،وائس چانسلر لمس جامشورو، وائس چانسلر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ، پروفیسر آف فارما کولوجی ڈاؤ ڈینٹل کالج کراچی، ایڈیشنل سیکریٹری جی اے، ایس جی اے اینڈ سی ڈی، ایڈیشنل سیکریٹری پی ایم اینڈ آئی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سینٹرل پروکیورمینٹ کمیٹی کے اراکین ہیں، جبکہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولیات، ادویات کی خریداری سیکریٹری صحت سندھ کی ذمہ داری ہے، سینٹرل پروکیورمینٹ کمیٹی میں محکمہ صحت کی نمائندگی محدود ہے،قواعد و ضوابط کے مطابق وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال محمد سعید قریشی کو سی پی سی کی چیئرمین شپ دینا ناانصافی اور غیرقانونی عمل ہے، متعلقہ ادارے محکمہ صحت سندھ کے اعلیٰ حکام کو سینٹرل پروکیورمینٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سیکریٹری صحت کے حوالے کرنے، ادویات کی خریداری کا عمل موثربنانے اور محکمہ کی نمائندگی شامل کرنے کی سفارش کی ہے، اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی محمد سعید قریشی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں