میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی سی بی ڈٹ گیا، لاہور میں دو میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچ کراچی میں ہوں گے

پی سی بی ڈٹ گیا، لاہور میں دو میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچ کراچی میں ہوں گے

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت پنجاب کی جانب سے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے ادا کرنے کے پیغام پر جواب دے دیا گیا کہ ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ پی سی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ لاہور میں دو پی ایس ایل میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی سی بی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کو بنیاد بنا کر کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ ذمے دار نہیں ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق سکیورٹی کی ذمہ داری اسٹیٹ کی ہے، ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کر دیا تھا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی پر واضح کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے لگا چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں