میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کی عوامی مارچ کی تیاریاں مکمل قائدین کے خطابات

پیپلزپارٹی کی عوامی مارچ کی تیاریاں مکمل قائدین کے خطابات

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سے متعلق مسودہ تیار
(رپورٹ: شعیب مختار) پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی مارچ کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں 34 مختلف شہروں میں قائدین کے خطابات سے متعلق مسودہ تیار کر لیا گیا بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری لانگ مارچ کی قیادت کرینگے آصف علی زرداری آخری جلسے سے خطاب کرینگے۔ اندرون سندھ کے کارکنوں کو کراچی سے شروع ہونے والے مارچ کے ان کے شہر پہنچنے پر قافلے میں شامل ہونے کی ہدایت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے27 فروری کے لانگ مارچ سے متعلق جدید سہولتوں سے آراستہ کنٹینر بھی تیار کروائے گئے ہیں جس میں جیالے کراچی تا اسلام آباد کا سفر طے کرینگے۔ اس ضمن میں لانگ مارچ کی قیادت سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی ہے سینئر رہنماؤں کی جانب سے طبیعت ناسازی کے باعث آصف علی زرداری کو لانگ مارچ کے مستقل سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے تحت وہ 7 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے پر لانگ مارچ کی قیادت کے ساتھ ساتھ جلسے سے خطاب کرینگے .اطلاعات کے مطابق جیالوں کے ہمراہ کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کا مکمل سفر بلاول بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور طے کرینگی اور مختلف شہروں میں منعقد کیے جانے والے جلسوں میں کارکنان کا لہو گرمائیں گیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں