میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تبدیلی سرکار مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

تبدیلی سرکار مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اشیائے خورونوش کی قیمتوں
میں بے تحاشہ اضافہ

ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.90 فیصد ہو گئی۔یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں بتائے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی، ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے تحت برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 97 پیسے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں چار روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سرسوں کا تیل (مسٹرڈ آئل) 11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جب کہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ مٹن ، تازہ دوددھ، دہی اور باسمتی ٹوٹہ چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جن میں لہسن اور انڈے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے تحت پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں