میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تشدد اور حراستی ہلاکتوں کے خلاف قانون سازی کے لئے پیش رفت

تشدد اور حراستی ہلاکتوں کے خلاف قانون سازی کے لئے پیش رفت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

تشدد اور حراستی ہلاکتوں کے خلاف قانون سازی سے متعلق بل کے جائزہ کے لیے سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل(جمعہ کو) ہوگا۔گھنائونے جرم کے ذمہ داران کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔بل اپوزیشن کی طرف سے متعارف کروایا گیا ہے ۔معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے حقوق سے متعلق دو الگ الگ بلز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کے ا یجنڈے میں اہم بل تشدد اور حراستی ہلاکتوں کے ذمہ داران کے لیے سخت سزائوں کے تعین کا ہے سزائوں میں اضافہ تجویز کیا جا رہا ہے موثر قانون سازی کے لیے بل متعارف کروایا گیا ہے سینٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن بل کی محرک ہیں۔بل کو تشدد اور حراستی ہلاکتوں سے تحفظ سے منسوب کیا گیا اس سنگین جرم کے ذمہ داران کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔اجلاس کی کارروائی کے دوران معذور افراد کے حقوق کا سرکاری بل جبکہ بزرگ شہریوں کے حقوق سے متعلق سینیٹر رانا مقبول کی طرف سے متعارف بل پر بھی غور کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں