میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سردیوں کی آمدسے قبل ہی کراچی میں گیس غائب،چولہے ٹھنڈے

سردیوں کی آمدسے قبل ہی کراچی میں گیس غائب،چولہے ٹھنڈے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں بالخصوص طلبہ و طالبات اور ا?فس جانے والے ملازمین کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ انگلش اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں اور باخبر ذرائع نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دسمبر میں گھریلو صارفین کو 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہوگا جبکہ صبح 3 گھنٹے، دوپہرکو 2 گھنٹے اور شام کو 3 گھنٹے گیس سپلائی فراہم کی جائے گی۔تاہم گزشتہ چند دنوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں انتہائی کم گیس پریشر یا گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے جبکہ گھریلو صارفین گیس لوڈشیڈنگ کی شکایت کے لیے گیس یوٹیلیٹی شکایت سروس نمبر 1199 پر کال کر رہے ہیں، تاہم ان کے پاس بھی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما میں نیٹ ورک میں گیس کی 300 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے لیاری، کیماڑی اور ایس ایس جی سی ایل سروس کے علاقوں سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی میں مشکلات پیش ا?رہی ہیں۔شہر میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں نے گیس پریشر میں اضافے کے لیے کمپریسر لگا دیے ہیں جس کی وجہ سے پڑوسی شہریوں کو مشکل کا سامنا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے چولہے اور گیزر میں گیس پریشر میں اضافے کے لیے شہری ایل پی جی لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں