میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی وزارت دفاع پاکستان میں کارروائی سے لاعلم نکلی

بھارتی وزارت دفاع پاکستان میں کارروائی سے لاعلم نکلی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی وزارت دفاع پاکستان میں فضائیہ کی کارروائی سے لاعلم نکلی۔بھارتی میڈیا نے وزارت دفاع کا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی علم نہیں۔

ترجمان بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ انہیں پاکستانی الزامات کاکوئی علم نہیں کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔بھارتی وزارت دفاع کے اس مضحکہ خیز موقف کا خود بھارت میں مذاق اڑایا جارہا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے بھارتی حکومت مسلسل پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں اضافہ کررہی تھی اور اب بھارتی فضائیہ کی کارروائی پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے بعد بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اس سبکی سے کیسے نجات پائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں