میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی،پرویز رشید

چودھری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی،پرویز رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیرسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی،

انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں،اگر شریف خاندان کو ڈیل یا ڈھیل دی جا رہی ہے تو حکومت دوسرے فریق کا نام بتائے،پرویز مشرف کے باہر جانے پر مخالفین کی زبانیں بند کیوں ہو جاتی ہیں، نواز شریف مشرف نہیں ،یہیں رہیں گے اور سیاست کریں گے۔

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس پر تنازع کھڑا کیا گیا، جسے روز پنکھے سے ہوا بھی چودھری نثار نے دی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور چودھری نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی۔نواز شریف کی ضمانت سے متعلق پرویز رشید نے کہا کہ انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں، سزا معطل ہونے کی صورت میں علاج کے لیے باہر جانے کا فیصلہ میاں صاحب خود کریں گے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر شریف خاندان کو ڈیل یا ڈھیل دی جا رہی ہے تو حکومت دوسرے فریق کا نام بتائے، دراصل شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے مخالفین ایسے سوالات اٹھا رہے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کے باہر جانے پر مخالفین کی زبانیں بند کیوں ہو جاتی ہیں، نواز شریف مشرف نہیں ہیں، وہ اس دھرتی کے بیٹے ہیں یہیں رہیں گے اور سیاست کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں