میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کویخ بستہ ہوائوں نے جکڑلیا، سردی کی شدت برقرار

کراچی کویخ بستہ ہوائوں نے جکڑلیا، سردی کی شدت برقرار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

کم سے کم درجہ حرارت 8.5ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیاگیا
شمال مشرقی سمت سے 20تا 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع، محکمہ موسمیات

کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب شہر میں اتوارکو بھی پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 20 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں اتوارکوکم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاجبکہ آج(پیر)کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکی صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ ہوا، سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں