میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترجمانوں کا کہناہے سانحۂ گل پلازہ پر بات نہ کی جائے،گورنر سندھ

ترجمانوں کا کہناہے سانحۂ گل پلازہ پر بات نہ کی جائے،گورنر سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

لواحقین کی مدد کرنا حکومت کا فرض ، چکر نہ لگوائیں، کاؤنٹر بنا کر ان کی مدد کی جائے
47 سال پہلے والی لیز نکال لی یہ پتہ نہیںچل رہا کہ آگ کیسے لگی، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سانحۂ گل پلازہ کے شہید آفتاب کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لواحقین کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے، لواحقین کو چکر نہ لگوائیں، کاؤنٹر بنا کر ان کی مدد کی جائے۔گورنر سندھ نے کہا کہ سیاست کرنا ہے تو ہم تیار ہیں لیکن پہلے 88 لاشوں کا جواب دیا جائے، کچھ بولتا ہوں تو ترجمانوں کا بیان آجاتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ سانحۂ گل پلازہ پر بات نہ کی جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سانحۂ گل پلازہ نے اس شہر کے رہنے والے لوگوں کے دل دہلا دیے ہیں، جو کچھ وہاں ہوا اس پر سیاست نہیں کر رہے، لیکن یہ کون سی بات ہے کہ بات نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ مٹی ڈالو دوسرے سانحے کا انتظار کرو، 47 سال پہلے والی لیز نکال لی لیکن یہ نہیں پتہ چل رہا کہ آگ کیسے لگی، اس شہر میں رہنے والے کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں مقدمہ عوام میں لے کر آؤں گا، ٹیکس کے پیسوں سے پیسے دے رہے ہو، کون سا اپنی جیب سے دے رہے ہو، سانحۂ گل پلازہ میں جو شہید ہوا اس کے بچوں کی تعلیم کی ذمے داری لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ آگ کیوں نہیں بجھی؟ کون کب پہنچا؟ ریسکیو آپریشن کب شروع ہوا؟گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کون اس کوتاہی کا ذمے دار ہے؟ بس یہ دیکھنا ہے، جتنے لواحقین ہیں ان کے گھر جاؤں گا، میرے پاس سوٹ کیسز ہیں جن میں ثبوت ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں بن رہا، گھر کا چولہا نہیں جل رہا۔انہوں نے کہا کہ آئیں اپنی جیب سے پیسے دینے کا اعلان کریں، میرے ملک کا حصہ لاہور ہے، وہاں انتظامیہ پرفارم کر رہی ہے، یہاں کچھ ہو ہی نہیں رہا ہے، آپ مشورہ کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں