میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کر دیے تھے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا تاہم اگلے ہی روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں دوبارہ سوچ لیتے ہیں لیکن حکومت پہلے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے ۔گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28؍جنوری کو بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں