میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کو صدر نامزد کرنے پر غور

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کو صدر نامزد کرنے پر غور

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو صدرپاکستان بنانے کی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کو آئندہ صدر پاکستان نامزد کرنے پر غور شروع کردیا۔اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصف زرداری کوصدرپاکستان بنانے کی تجویزپارٹی کے سامنے رکھ دی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کے تجربے سے ہمیں سیکھنا چاہیے، خواہش ہے ایک مرتبہ پھرآصف زرداری صدرپاکستان بنیں۔پیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں نے معاملہ سی ای سی لے جانے کامشورہ دے دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن رزلٹ پی پی کے حق میں ہواتوآصف زرداری دوبارہ صدرپاکستان کیلئے نامزد ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں