میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی مہم ، ووٹروں کی جواب طلبی سے پی پی رہنماء بوکھلا گئے

انتخابی مہم ، ووٹروں کی جواب طلبی سے پی پی رہنماء بوکھلا گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہنواز خاصخیلی)سندھ میں پیپلزپارٹی امیدواروں کے لیئے ورک کرنا مشکل بن گیا ، مختلف علاقوں میں لوگوں نے گہیر کر ویڈیوں بنانا شروع کرد ی، امیدوار موبائل ویڈیو بند کرانے کی منتیں کرنے لگے ، مٹھی میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے بھتیجے سشیل ملانی ، نوشہروفیروز میں ممتاز چانڈیو اور سانگھڑ میں شازیہ مری اور نوید سے سوالات کیے جانے لگے ، پنو عاقل میں خورشید شاہ ، ناصر شاہ کا راستہ روکنے والے 11 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا گھیرا کرکے سوالات و کارکردگی پوچھنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امیدوار دوران انتخابی مہم لوگوں کو ویڈیو ریکارڈنگ بند کرنے کیلئے منتوں پر اتر آئے ہیں، نوشہروفیروز کے علاقے ٹھارو شاہ کی ایک دیہات میں دوران انتخابی مہم صوبائی اسمبلی کے امیدوار ممتاز چانڈیو کا گھیرا کرکے پوچھا گیا کہ پانچ سال پہلے وعدے کرکے گئے تھے ان کا کیا ہوا ، دوران سوالات ممتاز چانڈیو موبائل ریکارڈنگ بند کرانے کی کوشش کرتے رہے اور انتخابی مہم چھوڑ کر روانہ ہوگئے ، تھرپارکر کے قومی اسمبلی کے امیدوار مہیش ملانی کے بھتیجے سشیل ملانی ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین کے ساتھ کھاڑک نامی گاؤں پہنچے تو لوگوں نے گھیرا کرکے سوالات کی بوچھاڑ شروع کردی ، جس دوران پیپلز پارٹی رہنما موبائل ریکارڈنگ بند کرانے کی کوشش کرتے رہے ، اس دوران کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے بعد پیپلز پارٹی رہنما واپس روانہ ہوگئے ، سانگھڑ میں کارنر میٹنگ کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 209 سانگھڑ کی امیدوار شازیہ مری اور پی ایس40 کے امیدوار نوید ڈیرو پر مقامی معززین نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال میں کوئی کام نہیں کیا ، پل بھی اس نے اپنے خرچ پر بنائی ہے ، مختیارکار اور ڈی ایس پی تک سابق ایم این اے نوید ڈیرو کی نہیں سنتے تھے اگر کام نہیں کرنے تو ووٹ کے لیے نہیں آئیں ، پنوعاقل میں انتخابی مہم کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار خورشید شاہ سید ناصر شاہ اور نعمان اسلام شیخ کا راستہ روک کر سوالات پوچھنے کی کوشش کرنے والے11 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، واضع رہے کہ خورشید نے سوال پوچھنے والے کی موبائل فون ریکارڈنگ بند کرانے کی کوشش بھی کی تھی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں