نورمقدم کے ناخنوں میں ظاہرجعفرکی کھال کے ذرات تھے
شیئر کریں
آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں نور مقدم کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔نور مقدم کیس میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں آئی جی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نورمقدم کیس کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور اعتراضات زیر غور آئے ۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، چیف پراسیکیوٹر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی لیگل اور کیس کے تفتیشی افسر نے شرکت کی ۔ آئی جی پی اسلام آباد کونورمقدم کیس کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیاکہ دوران جرح تفتیشی افسر سے جو جو سوالات کئے گئے اس کے لئے ضروری تھا کہ ان کے جوابات ہاں یا نہ میں ہوں،جوابات بہت مختصر ہوں اور تفصیلات میں جانے سے گریز کیا جائے۔ بتایاگیاکہ یہ بات بھی ضروری ہے کہ تمام جوابات کیس کے حقائق سے مطابقت رکھتے ہوں،کیس زیر سماعت عدالت ہے لیکن کیس کی تمام کارروائی سے متعلق میڈیا میں بیشتر ابہام اور اعتراضات پیدا ہو گئے ہیں،۔