میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین نے بھارتی فوجیوں کی پھر ٹھکائی کردی درجنوں گھائل

چین نے بھارتی فوجیوں کی پھر ٹھکائی کردی درجنوں گھائل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

چین نے سرحدی خلاف ورزیوں پر ایک بار پھر بھارتی فوجیوں کی ٹھکائی کردی ہے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں فریقین کے متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں بھارتی ذرائع ابلاغ نے حسب معمول اس سرحدی جھڑپ کو نہ صرف بڑھا چڑھا کرپیش کیا ہے بلکہ ’’مورال‘‘کی بلندی کے لیے زخمی فوجیوں کے اعدادوشمار میں بھی بھارتی فوج کا پلڑا بھاری رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ادھر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں وہ علاقہ چھوڑنے کا کہا جس پر چین کا دعوی ہے کہ وہ اس کی ملکیت ہے مگر بھارتی فوجیوں کی بدتمیزی کے جواب میں چینی فوجیوں نے بھاتی سورمائوں کی جی بھرکے ٹھکائی کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے سکم میں چین، بھارت سرحد کے قریب ناکو لا سیکٹر میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی تصدیق کی ہے تاہم خبر میں چین کا موقف شامل نہیں کیا گیا بھارتی فوج نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو بھارتی اور چین کی فوج کے بیچ شمالی سکم میں ایک جھڑپ ہوئی تھی اور اصولوں کے مطابق یہ معاملہ مقامی کمانڈروں نے سلجھا لیا ہے بھارتی فوج نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے گریز کریں جبکہ دوسری جانب موبائل فونز سے بنائی فوٹیج بھارتی فوج کی جانب سے ٹی وی چینلزکو فراہم کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جھڑپ میں فوجیوں نے ایک دوسرے کو گھونسوں اور مکوں سے نشانہ بنایا جس کے باعث متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں اس جھڑپ میں دونوں جانب کے ڈیڑھ سو سے زائد فوجی ملوث تھے انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعہ میں 20 چینی جبکہ چار انڈین فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم چین کی جانب سے غیرسرکاری طور پر فراہم کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں بھارتی فوجی نہ صرف زخمی ہوئے ہیں بلکہ وہ اپنا سامان چھوڑ کر وہاں اپنے قریبی کیمپ کی طرف بھاگ گئے جو بعد میں مقامی کمانڈروں کی میٹنگ کے دوران بھارتی کمانڈرکے حوالے کیا گیا تاہم چینی فوج نے اس سامان اور حوالگی کی تصاویر اور ویڈیوبنالی ہے مگر انہیں جاری نہیں کیا گیااطلاعات کے مطابق اس متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔گذشتہ سال جون میں وادی گلوان میں ایک جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 20 انڈین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ چین نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا کہ اس کے کتنے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حالیہ جھڑپیں سکم میں ’’ناکو لا پاس‘‘ کے قریب ہوئیں سکم کا علاقے بھوٹان اور نیپال کے بیچ میں واقع ہے اس علاقے کے ایک حصے پر چین کا دعوی ہے کہ وہ ا س کی ملکیت ہے اور یہ جھڑپ بھارتی فوج کی جانب سے اس علاقے میں آنے کی کوشش پرہوئی‘بھارت اور چین کے درمیان دنیا کی طویل ترین متنازع سرحد ہے دونوں ملکوں کا دعویٰ ہے کہ دراصل یہ علاقہ ان کے ملک کا حصہ ہے۔اس 3440 کلومیٹر طویل سرحد پر دریا، جھیلیں اور برف سے ڈھکی چوٹیاں ہیں اور اسی وجہ سے سرحد کی جگہ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں