اپوزیشن اتحاد میں دراڑپی ڈی ایم بچانے کیلئے نواز شریف سرگرم
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف ان ہائوس تبدیلی کے معاملے پر سامنے آنے والے اختلافات کے باعث پی ڈی ایم اتحاد کو بچانے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سا بق صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچا دیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ ان ہائوس تبدیلی کے بیان سے اتحاد میں دراڑ پڑنے کا اندیشہ ہے۔وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بیان پر نظر ثانی کی جائے۔ عدم اعتماد پیش کرنے کا مطلب 2018 کے الیکشن کو کور اپ دینے کے مترادف ہوگا۔ پی ڈی ایم کے اکثر قائدین ان ہائوس تبدیلی کے حق میں نہیں۔نواز شریف نے کہا کہ ہمیں مل جل کر باہمی مشاورت سے حکومت کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی تجویز پر ہی ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف نے بختاور بھٹو کی شادی پر سابق صدر کو مبارکباد کا بھی پیغام دیا۔ ن لیگ کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما نے سابق وزیراعظم کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔