صدرٹرمپ اسپیشل کونسل کے سامنے پیش ہونے کو تیار
منتظم
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۱۸
شیئر کریں
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسپیشل کونسل رابرٹ مْلر کے سوالات کے جوابات دینے کو وہ تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک سینئر عہدیدارنے کہاکہ یہ پوچھ گچھ کا سلسلہ ایک خاص حلف کے تحت ہو گا۔ گزشتہ کئی دنوں ایسی اطلاعات تھیں کہ امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں تفتیش کرنے والے خصوصی تفتیش کار مْلر صدر ٹرمپ سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ اسی تناظر میں مْلر کی انکوائری ٹیم نے امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز سے بھی طویل پوچھ گچھ کی ہے۔