میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الخدمت کے تحت شہر بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا وائرس سے بچائو کا اسپرے جاری

الخدمت کے تحت شہر بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا وائرس سے بچائو کا اسپرے جاری

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

الخدمت کراچی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی اور چکن گونیا وائرس سے بچائو کیلئے ا سپرے کیا جا رہا ہے ۔ اب تک کورنگی ،لانڈھی ،گلشن حدید،شاہ لطیف ٹائون ، اسٹیل ٹائون،نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی ،لیاقت آباد ،نیو کراچی،بنارس ،اورنگی ،جمشید روڈ،سوسائٹی ،گلستان جوہر ،شاہ فیصل و دیگر علاقوں میں اسپرے کیا جا چکا ہے ۔ترجمان الخدمت نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ الخدمت کراچی پورے شہر میں ڈینگی اور چکن گونیا وائرس سے بچائو کا اسپرے کرنے کاعزم رکھتی ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات اس سلسلے میں الخدمت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کریں ،تاکہ کراچی کے مضافاتی اور پسماندہ علاقوں میںبسنے والے غریب افراد کو ان مہلک بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے ۔غریب عوام اپنا پیٹ پالنے سے قاصر ہے ،وہ اپنی بیماریوں کا مہنگا علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے اسی کے پیش نظر الخدمت اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اسپرے کروا کر مہلک بیماریوں کو کسی حد تک روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ الخدمت پہلے مرحلے میں کراچی کی غریب اور پسماندہ آبادیوں کا انتخاب کر رہی ہے تاکہ غریب افراد کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے ۔کنٹرولر اکمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین ،منیجر کمیونٹی سروسز سید طارق محفوظ روزانہ کی بنیادوں پر پوری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں