میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت مدت پوری کریگی،کوشش ہے سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں،وزیراعظم

حکومت مدت پوری کریگی،کوشش ہے سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں،وزیراعظم

منتظم
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پاکستان بریک فاسٹ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ہم جمہوریت سے سیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہورہا ہے، تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ممتاز کاروباری گروپ ویون جو پاکستان میں ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی ممتاز کمپنی جاز کے نام سے فعال ہے، کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین یس چارلیئر نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔بعد ازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سے ملاقات کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر شواب نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے معیشت میں نمایاں نمو حاصل کرنے پر موجودہ حکومت کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان آبادی کے حجم کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے پر وزیر اعظم کی توجہ کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی نمو رواں برس 6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے 30 لاکھ سے زائدافغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے ٗ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرنا چاہیے ٗ پاکستان کو چین کی قیادت کے ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ اقدام کا حصہ بننے کا اعزازحاصل ہے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری سے کئی ممالک کو روزگارکے مواقع ،صنعتی ترقی اوررابطوں میں بہتری کی صورت میں فوائد پہنچیں گے ۔وہ جمعرات کو سوئٹزر لینڈکے شہرڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاتھ فائنڈرگروپ کی جانب سے ناشتے پرمیٹنگ میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرپاکستانی تاجر،میڈیا کے نمائندے اورکئی ممالک سے ’’پاکستان کے دوست‘‘ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے چینی قیادت کے ون بیلٹ ون روڈاقدام کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں چینی قیادت کے ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ اقدام کا حصہ بننے کا اعزازحاصل ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری سے کئی ممالک کو روزگارکے مواقع ،صنعتی ترقی اوررابطوں میں بہتری کی صورت میں فوائد پہنچیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ ڈیووس میں ان کی کئی عالمی بزنس لیڈروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اورانہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اوراپنی تجارتی سرگرمیوں کووسعت دینے کی خواہش کااظہارکیاہے۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اوراس دوران قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کی صورت میں پاکستان کی قربانیوں کاتفصیل سے ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بھی متاثرہوئی ہے، پاکستان ایک طویل عرصہ سے 30 لاکھ سے زائدافغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے جوتعداد اورمیزبانی کی مدت کے حوالے سے دنیابھر میں سب سے زیادہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں