میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رائو انوار کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

رائو انوار کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

منتظم
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی(خصوصی رپورٹ)سندھ پولیس کی ایک ٹیم راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ ایف آئی اے نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کرلئے ہیں راؤ انوار نے گرفتاری سے بچنے کے لئے وکلاء سے رابطے کرلئے ہیں وہ سپریم کورٹ یا اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرواکر کراچی آئیں گے تاکہ کراچی میں وہ اپنی ضمانت مستقل کرواسکیں ان کی گرفتاری کے لئے وفاقی حکومت نے بھی احکامات جاری کردئیے ہیں اور اسلام آباد میں بھی تین چار مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں دوسری جانب راؤ انوار نے اپنے پیٹی بھائیوں کو اپنے حق میں استعمال کرنے کے لئے رابطے کئے ہیں اور خزانہ کے بھی منہ کھول دیئے ہیں بعض سرکاری اداروں نے حکومت سندھ کو آگاہ کیا ہے کہ راؤ انوار نے جتنے پولیس مقابلے کئے ہیں ان مقابلوں میں مارے جانے والے افراد کے ورثاء یا کوئی تیسرا فریق ان پر حملہ کرسکتا ہے اس لئے ان کے معاملہ کو احتیاط کے ساتھ ہینڈل کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں