میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
31دسمبر تک سرکاری تعطیلات میں بھی ایف بی آرکھلے رکھنے کا اعلان

31دسمبر تک سرکاری تعطیلات میں بھی ایف بی آرکھلے رکھنے کا اعلان

Author One
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 31 دسمبر تک سرکاری تعطیلات کے دوران بھی تمام فیلڈ فارمشنز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کہا کہ اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس واجبات کی ادائیگی کرسکیں۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈا ف ریونیو نے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 28 اور 29 دسمبر کو ہفتہ اور اتوار کے دن بھی تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اورٹیکس دہندگان سے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولی جاری رکھیں گی۔

مراسلے میں تمام فیلڈ فارمشنز سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال2024-25 کی دوسری سہہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر)کے لیے ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے ھصول کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

اس میں کہا گیا کہ ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے انفورسمنٹ اقدمات کو تیز کیا جائے اورپوری کوشش کی جائے کہ رواں ماہ ک لیے مقرر کردہ ٹیکس اہداف اور رواں سہہ ماہی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں