قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا
شیئر کریں
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔مزار قائد اعظم پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔اس موقع پر اعزازی گارڈز نے سلامی بھی دی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر نسیم تھے جنہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔کابینہ کے کئی ارکان سمیت سول و وعسکری حکام نے بانی پاکستان کے مزارپر حاضری دی۔پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزرا، شرجیل میمن اور مکیش کمار چاولہ تھے۔وزیراعلی سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ قبل ازیں وزیراعلی سندھ کے مزار پر پہنچنے پر چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر نے استقبال کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے گورنر کامران تسوری کے پہنچنے پر ان کااستقبال کیا۔دوسری جانب مزار قائد پر دن بھر سیاسی و مذیبی جماعتوں ۔سماجی شخصیات سمیت عوام کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔