میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماورا حسین  نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی

ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی۔انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں ماورا حسین نے لکھا کہ الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔ماورا حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں