پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی بدھ کو اسلام آباد طلب
جرات ڈیسک
اتوار, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی بدھ کو اسلام آباد طلب کر لیے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان خیبر پختونخوا ہاؤس میں ارکانِ قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے ہاؤس میں جمع ہونے کے بعد تمام ممبران پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ تحریکِ انصاف کے ارکان استعفوں کے لیے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے، اس موقع پر غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔