میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باغ جناح کا جلسہ سندھ کی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہوگا، آفاق احمد

باغ جناح کا جلسہ سندھ کی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہوگا، آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئر مین آفاق احمد نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے باغ جناح کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغ جناح کا جلسہ سندھ کی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہوگا، اس سے سیا ست میں بڑی تبدیلی آئے گی جبکہ مہاجر قوم میں جو مایو سی ہے اور یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مہاجر قوم منقسم ہے،انشا اللہ اس جلسے کے بعد اس تاثر کی بھی نفی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں اپنی عوام کو اعتماد میں لیکر اہم فیصلے کرنے ہیں اور اعلانات کرنے ہیں اور ان فیصلوں کے بعد قو م میں 1986 والا مہاجر قوم میں جو جوش جزبہ تھا اسکی واپسی یقینی بنے کی میںنے تمام سیاسی اور مذ ہبی جماعتوں میں جو مہاجر عوام ہیں میں نے انہیں دعوت نہیں بلکہ درخواست کی ہے کہ وہ مہاجر قوم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں وناانصافیوں کے تمام آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس جلسے میں لازمی شرکت کریں اور اتحاد کا بھر پورمظاہرہ ہو، اور جو لوگ اس قوم کو کمزور سمجھ کر انکے خلاف یکِ بعد دیگر مستقل ظلم کرتے رہے ہیں اور مہاجر قوم کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیںانہیں پیغام ملنا چاہیے کہ مذہبی جماعت ہو یا سیاسی جماعت ہوکسی بھی سیاسی نظریاتی وابستگی کے باوجو د مہاجر قوم کے ساتھ کہیں بھی کوئی زیادتی ہوئی تو مہاجر قوم ایک ہے یہ پیغام دینے کیلئے یہ جلسہ ہے اور انشااللہ 1986والے دور کی واپسی ہوگی۔ انہوں نے میڈیا کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں باغ جناح کے جلسے کی دعوت دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں